روضہ ہائے امام حسین و حضرت عباس(ع) کے ساتھ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں اہم اجلاس


حرم امیر المومنین (ع) کے انتظامی کمیٹی کے رکن قیصر کیکو نے حرم امام حسین اور حضرت عباس (ع) کے مختلف شعبوں کے مسولئن کے ہمراہ ایک اہم میٹنگ کی جس میں زائرین کو زیارت کے حوالے سے تمام سال فراہم کی جانے والی سہولیات کے معاملات پر غور و فکر کیا گیا۔

حرم علوی(ع) کے انتظامی کمیٹی کے رکن نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ہمارا روضہ امام حسین اور حضرت عباس(ع) کے مختلف مسولین سے نہایت مفید ملاقات رہی جس میں اربعین کے موقع پر فراہم کی گئی سہولیات اور دیگر تفاصیل پر گفتگو کی گئی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے اہم معاملات پر غور کیا گیا اور مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا گیا تا کہ تمام روضہ ہائے  مبارک کی جانب سے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روضہ ہائے امام حسین و حضرت عباس(ع) کے ساتھ زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں اہم اجلاس
November / 15 / 2017
تعداد زائرین : 16
طباعة الخبر