مسجد کوفہ کے اداری وفد کا مرکز امیر المومنین(ع) کا دورہ

مسجد کوفہ کے فکر و ثقافت سیکشن کے ارکان نے آج روضہ مبارک امام علی(ع) کے ذیلی ادارے مرکز امیر المومنین(ع) برائے ترجمہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مرکز کے رکن حسنین شبع نے بتایا ہے کہ مسجد کوفہ کا اداری وفد روضہ مبارک امام علی(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے سربراہ شیخ سعد خاقانی اور شعبہ مخطوطات کے سربراہ شيخ صفاء وديس کے ہمراہ مرکز پہنچا اور جہاں مرکز کے ارکان نے ان کا استقبال کیا اور انھیں مرکز کی طرف سے کی جانے والی علمی خدمات اور اس طریقہ کار کے بارے میں بتایا گيا۔

وفد نے مرکز کی کامیابیوں اور اس کے ارکان کی صلاحیتوں سراہا اور مشترکہ تعاون کے کئی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے "مرکز امیر المومنین(ع) برائے ترجمہ" اداری طور پر روضہ مبارک امام  علی بن ابی طالب علیہ السلام  کے فکر و ثقافت سیکشن کا ایک شعبہ  ہے اور روضہ مبارک کے دوسرے سیکشن اور شعبے بھی اس مرکز سے ضرورت کے وقت استفادہ کرتے ہیں۔مرکز امیر المومنین علیہ السلام  برائے ترجمہ  ایک علمی، تحقیقی، تعلیمی اور ثقافتی ادارہ ہے کہ جس میں علمی مواد کا عربی زبان سے دنیا میں رائج زبانوں میں اور دنیا میں رائج زبانوں سے عربی میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

اس مرکز کے ارکان دنیا کی دسیوں زبانوں میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت مسلسل انسانیت کی علمی و دینی خدمت سرانجام دے رہے ہیں

 

مسجد کوفہ کے اداری وفد کا مرکز امیر المومنین(ع) کا دورہ
March / 23 / 2018
تعداد زائرین : 315
طباعة الخبر