ذی قار یونیورسٹی کی طالبات روضہ مبارک امام علی(ع) کی ضیافت میں

ذی قار یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات نے آج روضہ مبارک امام علی(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور دیوان وقف شیعی کے صدر سے ملاقات کی۔

طالبات نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں مراسیم زیارت کی ادائيگی کے بعد شيخ عبد السادة الجابري کے ہمراہ روضہ مبارک کے مہمان خانہ کا رخ کیا جہاں دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سید علاء موسوی سے طالبات کی ملاقات ہوئی۔

علامہ موسوی نے طالبات سے خطاببھی کیا اور معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم اور اسلامی اقدار کی پابندی کو  ضروری قرار دیا۔ علامہ موسوی کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ(ع) اور جناب خدیجہ(ع) خواتین کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں۔ 

 

ذی قار یونیورسٹی کی طالبات روضہ مبارک امام علی(ع) کی ضیافت میں
March / 25 / 2018
تعداد زائرین : 343
طباعة الخبر