طلائی پرنالے والا ایوان:

اس محراب نما ایوان کو ایوان المیزاب الذھبی کہتے ہیں، سونے کے پرنالے والا یہ ایوان صحن کے جنوبی حصہ میں ہے اس ایوان کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی بھی ایوان علماء جتنی ہے البتہ اس ایوان کے بالکل اوپر سونے کا پرنالہ لگا ہو اہے،چھت سے بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئے سونے کے اس پرنالے کی لمبائی 110سنٹی میٹر جبکہ چوڑائی 14سنٹی میٹر ہے۔